اشتہار

لانگ ٹرم پروگرام کی منظوری، سی پیک عملی شکل اختیار کرچکا ہے، سرتاج عزیز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان نے تعلقات کو نئی جہت دی، لانگ ٹرم پروگرام منظور ہوگیا، سی پیک تیز رفتاری سے عملی شکل اختیار کرچکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چینی صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ چینی قیادت نے گلوبلائزیشن کی سوچ کو ترقی میں تبدیل کیاْ۔

سی پیک کا لانگ ٹرم پروگرام منظور ہوچکا ہے، یہ پروگرام پاک چین تعاون کو نئی بنیادوں کی فراہمی اور پاکستان کے مجوزہ12ویں 5سالہ منصوبے کا حصہ ہوگا، اس سے گوادر پورٹ، انفراسٹرکچر کا خواب جلد پورا ہوگا۔

- Advertisement -

سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک تیزرفتاری سےعملی شکل اختیار کرچکا ہے، سی پیک کے ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کی مالیت30ارب ڈالر ہے، سی پیک میں کل سرمایہ کاری60ارب ڈالر تک پہنچ رہی ہے، سی پیک سے کم ترقی یافتہ علاقے ترقی کے نئے دورمیں داخل ہونگے۔


مزید پڑھیں: چین اور روس کے ساتھ بہترتعلقات چاہتے ہیں، سرتاج عزیز


ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے کہا کہ صنعتی تعاون سے چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی ممکن ہورہی ہے، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کردیئے ہیں، چین، پاکستان اور دیگر ممالک صنعتی زونز میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں