پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان کی بارش میں اپنے بھانجوں کے ساتھ دلچسپ کھیل کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انسٹا گرام پر سمیع خان نے ایک ویڈیو شیئر ہوئے لکھا ہے کہ ”دکھیں آج بارش میں میرے بھانجوں نے مجھ سے کیا کروایا، سچ کہوں تو مجھے یہ بہت پسند آیا اور مجھے اپنے اندر کے بچے کو باہر لانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے“۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمیع خان اور ان کے بھانجے تیز بارش کے دوران گھر کے لان میں کھڑے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ بھانجوں کے اسرار پر اداکار لان میں جمع بارش کے پانی میں سلائیڈ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
سمیع خان بھی دیگر اداکاروں کی طرح انسٹا گرام پر متحرک رہے ہیں۔ گزشتہ سال اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں سمیع خان نے شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں بتایا تھا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ وہ انجینیئرنگ کر رہے تھے اور ان کا ارادہ امریکا جا کر پڑھنے اور سیٹل ہونے کا تھا لیکن فائنل ایئر میں انہیں ایک فلم کی آفر آئی جس کے بعد وہ اسی شعبے سے وابستہ ہوگئے۔