تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت میں بندروں کے ذریعے لوٹ مار کا انکشاف

نئی دہلی : بھارت میں بندروں کی مدد سے شہریوں کو لوٹنے والا دو رکنی گروہ گرفتار ہوگیا، پولیس نے بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بندروں کی مدد سے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پیش آرہی تھیں لیکن سیکیورٹی اداروں کو اس کی خبر نہیں تھی کیوں کہ کسی بھی متاثرہ شخص نے پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی تھی۔

واقعہ یوں رپورٹ ہوا کہ مذکورہ گروہ نے ایک وکیل کو رکشے میں سوار ہوتے وقت لوٹا، جس پر وکیل نے پولیس نے ایف آئی آر درج کرائی، جس میں کہا کہ میں رکشے میں سوار ہوا تو دو لوگ بندروں کے ہمراہ رکشے میں داخل ہوگئے۔

ایک بندر کو آگے بٹھایا اور دو کو پیچھے بٹھا کر میرا بٹوا نکال کر فرار ہوگئے۔

وکیل کی شکایت پر پولیس کو شک گزرا کہ بندروں کی مدد سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ پہلے بھی ایسی وارداتیں کرچکا ہوگا، جن کی گرفتاری کےلیے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی ، جس نے انہیں بس اسٹاپ پر گرفتار کرکے بندروں کو جانوروں کی پناہ گاہ منتقل کردیا۔

انڈیا میں اکثر گلی محلوں میں پرفارمنس کے لیے بندروں کو تربیت دی جاتی ہے اور وہ اکثر اوقات لوگوں پر حملہ بھی کر دیتے ہیں۔

گذشتہ برس بندروں نے طبی عملے کے ایک رکن سے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے حاصل کیے گئے نمونے چھین لیے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت کے 1972 کے قانون کے مطابق لوگ بندروں کو پکڑ نہیں سکتے۔

Comments

- Advertisement -