ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

125 سال بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی، میچز کہاں ہوں‌ گے؟ اعلان ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ کے کھیل کی اولمپکس گیمز میں 128 سال بعد واپسی ہو رہی ہے اور لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں میچز کے وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ کے کھیل کی اولمپکس گیمز میں پھر واپسی ہو رہی ہے۔ 1900 میں پیرس گیمز کے 125 سال بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے میدان سجیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 2028 میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ میچز کہاں ہوں گے۔ اس کے وینیوز کا انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

9 اپریل کو، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2028 کے اولمپکس میں کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کے کوٹے اور حصہ لینے والی ٹیموں کی تعداد کی تصدیق کی۔

مردوں اور خواتین کے دونوں T20 مقابلوں میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ مینز اور ویمنز دونوں ایونٹ میں مجموعی طعور پر 90 کھلاڑی شامل ہوں گے اور شریک ہر ملک کو 15 رکنی اسکواڈ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

اولمپکس میں کرکٹ کے تمام میچز جنوبی کیلیفورنیا کے شہر پومونا کے 500 ایکڑ رقبے پر محیط فیئرپلیکس میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کو گیمز کے آغاز کے قریب حتمی شکل دی جائے گی۔

لاس اینجلس اولمپک گیمز 2028 کے سی او او رینالڈو ہوور کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا سے ایک ناقابل یقین اولمپک گیمز کا وعدہ کیا ہے، اور ہم اسے پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ کرکٹ کو آخری مرتبہ 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کیا گیا تھا جہاں برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک واحد دو روزہ میچ منعقد کیا گیا تھا۔

دریں اثنا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا اور آئی سی سی چیئرمین اس کو اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی میں اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے اس کھیل کی دنیا بھر میں مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کیلیے کوالیفائی کر لیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں