تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

خاتون کے پیر میں کیل چبھنے کا ہرجانہ ایک ارب 40 کروڑ روپے

فلورنس : اٹلی کی ایک عدالت نے امریکی خاتون کی شکایت پر شاپنگ مال انتظامیہ کو اسےایک ارب 40 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی اپریل جونز نامی ایک خاتون جسے والمارٹ اسٹور میں خریداری کے دوران پیر میں زنگ آلود کیل چبھ گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپریل جونز جون 2015 میں فلورنس کے ایک ولمارٹ اسٹور کے مرکزی دروازے کے پاس کھڑی خریداری کر رہی تھی اس کا ایک پاؤں زنگ آلود کیل پر آگیا۔

چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کے پیر شدید انفیکشن ہوا جس کے لیے متعدد سرجریوں کی ضرورت تھی، علاج کے آغاز میں صرف اس کے پیر کو کٹوانے کی ضرورت تھی لیکن انفیکشن مزید پھیلنے سے اس کی ٹانگ کاٹناپڑی۔

اس درد بھرے واقعے نے اپریل کی زندگی کو بدترین بنا دیا تھا کیونکہ اس نے اپنی زندگی کے چھ سال وہیل چیئر پر معذوری کی حالت میں گزارے۔

اس واقعے نے اپریل کی زندگی کو بدتر بنا دیا کیونکہ اس نے پچھلے چھ سال وہیل چیئر پر گزارے ہیں۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اپریل کے وکیل نے دلائل پیش کیے اور استدعا کی کہ میری مؤکلہ کو اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے، وکیل نے کہا کہ وہ اس رقم کا استعمال ایک نئی مصنوعی ٹانگ خریدنے اور اپنے گھر کو زیادہ وہیل چیئر کے لیے سازگار بنانے کے لیے کریں گی۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے والمارٹ اسٹور انتطامیہ کو 10 ملین ڈالر (ایک ارب 40 کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -