تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بکری کے گمشدہ بچے کی ماں سے جذباتی ملاقات، ویڈیو وائرل

منیلا: انٹرنیٹ پر فلپائن کی بکری اور اُس کے گمشدہ بچے کی ملاقات کی ایسی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین کے دل بھر آئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بکری کا بچہ اپنی ماں کے پاس دوڑتا ہوا آرہا ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ماں بھی اُس کی منتظر تھی۔

اس ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ بکری کا بچہ ایک رات قبل کہیں گمشدہ ہوگیا تھا، بعد ازاں اگلی صبح وہ جب اپنی جگہ پر پہنچا تو ماں کو دیکھ کر دوڑتا ہوا اُس کے پاس پہنچا۔

ماں نے بھی بچے کے پہنچنے کے بعد اُسے پیار کیا جس میں اُس کی ممتا کا جذبہ واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈ اٹ پر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ فوٹیج اُس نے خود ریکارڈ کی۔ صارفین نے جب اس ویڈیو کو دیکھا تو اُن کے دل بھر آئے۔

We found a kid goat trapped in a pit yesterday. Took care of it overnight and decided to find the owner but to no avail. Instead, we found a group of goats with the same white fur on top of their heads so we tried to put him on the ground. Ninja chopping onions moment from r/aww

ویڈیو میں گمشدہ بچے کی ماں سے ملاقات انتہائی جذباتی معلوم ہورہی ہے، بچہ جیسے ہی ماں کے پاس پہنچا اُس نے خوشی میں اچھل کود اور شرارتیں کیں بعد ازاں وہ دودھ پینا شروع ہوگیا۔

ویڈیو بنانے والے شخص کو یہ کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ ’یہ ایک دوسرے کو جواب دیتے ہیں، اس واقعے کو دیکھ کر میں رونے پر مجبور ہوں‘۔

ویڈیو بنانے والا شخص فلپائن کے صوبے ماؤنٹینوس کا رہائشی ہے جس کا نام ریضال بتایا گیا ہے۔ اُس نے یہ بھی بتایا کہ بکری کے دو بچے ایک ساتھ گھر میں کھیل رہے تھے کہ ایک اچانک باہر نکل گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گمشدہ ہونے والے بچے کا نام ہم نے شوارما رکھا ہے، ایک فیملی نے اُسے رات میں پکڑ کر اپنے پاس رکھ لیا تھا اور اُسے بوتل سے دودھ پلانے کی بھی کوشش کی مگر اُس نے نہیں پیا تھا۔

Comments

- Advertisement -