ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

بھارت: لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کے الزام پر مسجد کا امام گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سنبھل میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کا الزام لگا کر امام کو گرفتار کر لیا گیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کو امن میں خلل قرار دیتے ہوئے امام کو گرفتار کیا اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

بعدازاں امام نے عدالت سے رجوع کیا جہاں ان کی ضمانت منظور کی گئی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی اور عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

چند روز قبل اے ایس پی شریش چندر اور سی او انوج چودھری نے تمام مذاہب کے رہنماؤں سے مذہبی مقامات سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جرم تصویر کیا جائے گا اور اس کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اے ایس پی شریش چندر اور سی او انوج چودھری آج جمعے کے روز علاقے کے گشت پر تھے جہاں انہوں نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی تیز آواز ہونے کا الزام لگا کر امام کو حراست میں لیا۔

جولائی میں اتر پردیش کے شہر مودی نگر میں مسجد کو لاؤڈ اسپیکر نہ ہٹانے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔ فجر کی نماز کی ادائیگی کیلیے نمازی سنہری مسجد پہنچے تھے جہاں انہیں ایک دھمکی آمیز خط ملا تھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

نمازیوں اور مقامی افراد نے دھمکی آمیز پیغام کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پولیس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

پولیس نے مسجد کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی تھی اور مسجد اور علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیجز کا جائزہ لیا کیا گیا تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔

دھمکی آمیز خط میں لکھا گیا تھا کہ مسلمان میری بات غور سے سنیں اور مسجد سے لاؤڈ اسپیکر فوری طور پر ہٹا دیں ورنہ لاشیں گننے کیلیے تیار ہو جائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں