14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بھارت: مذہبی اور عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے نو منتخب وزیر اعلیٰ موہن یادو نے مذہبی اور عوامی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ موہن یادو نے سپریم کورٹ کے 2005 میں دیے گئے فیصلے کے تناظر میں پابندی عائد کرنے کا حکم دیا۔

28 اکتوبر 2005 کو سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مذہبی اور عوامی مقامات پر صبح 10 بجے سے اگلی صبح 6 بجے تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

- Advertisement -

متعلقہ: بھارت میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکرز ہٹانے کی دھمکی کیخلاف مقدمہ درج

فیصلے کے مطابق لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے صوتی آلودگی پھیلتی ہے جس سے انسانی صحت متاثر ہوتی ہے، تہواروں کے موقعوں پر سال میں 15 دن تک لاؤڈ اسپیکر کو آدھی رات تک استعمال کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر اور دیگر ساؤنڈ ایمپلیفائنگ ڈیوائسز کا کا اونچی آواز میں استعمال ممنوع ہے۔

یاد رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے موہن یادو نے چند روز قبل وزارت علیٰ کے منصب کا حلف لیا اور آج مذکورہ حکم جاری کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں