تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، خرم دستگیر

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے اہم اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔

اس سلسلسے میں ہم پاکستان میں سستی بجلی کی بنیاد رکھنے جا رہے ہیں، شمسی توانائی کے منصوبے پر مشاورت کیلئے سرمایہ کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ بجلی کی تکلیف دہ قیمت کو کم کرنے کی عملی تیاری کا آغاز ہو رہا ہے، ہائیڈل شمسی توانائی ونڈ کوئلے سے بجلی کے ذرائع پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تیل اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، عوام مہنگے ایندھن پر پیدا کی گئی بجلی کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا قدم اٹھا رہے ہیں، اس اقدام سے پاور سیکٹر کی سبسڈیز سے بھی نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلا چھ سو میگاواٹ کا پلانٹ پر آج سے پراسس شروع ہوگا جس سے مہنگی بجلی کا خاتمہ ہوگا اور ماحولیات دوست منصوبے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن کا انفرااسٹرکچر موجود ہے، پلانٹس بھی وہیں لگیں گے جن مقامات پر ٹرانسمیشن لائن نزدیک ہے۔

انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ دیہاتی علاقوں میں ایک سے چار میگاواٹ کی بڈنگ کرینگے، دیہی علاقوں میں لوکل سولر پلانٹ سے لوکل گرڈ سے سستی بجلی دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری عمارتوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا اور کسانوں کیلئے سولر ٹیوب ویل کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -