کراچی : پاکستان کی جھیل لوئر کچھورا کی تصویر کو سال 2015 کی بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکی میڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک تصویری مقابلہ ’’وکی میڈیا ارتھ کانٹسٹ‘‘ منعقد کیا گیا،جس میں شرکاء نے قدرتی مناظر کی تصاویر وکی میڈیا کانٹسٹ کے لئے بھیجیں۔
مقابلہ میں سکردو میں واقع قدرتی جھیل کی ایک تصویر کو سال دو ہزار پندرہ کی بہترین بین الاقوامی تصویر قرار دیا گیا ہے۔
یہ جھیل مرکزی قراقرم نیشنل پارک میں لوئر کچھورا جھیل کے نام سے موجود ہے، مذکورہ تصویر پاکستانی زعیم صدیق کی طرف سے بھیجی گئی تھی۔
مقابلے میں، 100،000 سے زائد تصاویر تقریبا 9،000 شرکاء کی طرف سے پیش کی گئی تھیں۔ اس مقابلہ میں پاکستان ،یوکرائن، برطانیہ، مصر، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، بلغاریہ ،ترکی، پٹرا ،آسٹریا، بھارت اور دیگر ممالک کے شرکاء نے حصہ لیا۔
مقابلے کے فاتح کو اٹلی میں وکی مینیا دو ہزار سولہ کانفرنس میں شرکت کرنے کا موقع دیا جائے گا، جس کے سفری اور طعام وقیام کے اخراجات فاؤنڈیشن ادا کرے گا۔
محتاط جانچ پڑتال کے بعد جیوری کے ارکان نے دیگر مندرجہ ذیل تصاویر کو منتخب کیا ہے۔