منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں صرف 10 دن میں تیسری بار اضافہ کرتے ہوئے فی کلو قیمت 5 روپے بڑھا دی گئی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 10 دنوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے، سردیوں کی آمد سے پہلے ہی پاکستان کے غریب عوام کو لوٹنے کے لیے لوکل کوٹا ہولڈر مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کیا ہے جب کہ گھریلو سلنڈر کی قمیت 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 200 روپے بڑھا دی ہے۔

عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ تافتان بارڈر پر ایل پی جی لیبارٹری لگنے تک امپورٹ پر پابندی عائد کی جائے تا کہ کینسر کا موجب بننے والی گیس بند ہو سکے، تمام سی این جی اسٹیشنز پر ایل پی جی ڈسپنسر لگانے کی اجازت دی جائے، 4 اور 6 کلو کے گھریلو استمعال کے چھوٹے سلینڈر فوری طور پر مارکیٹ میں لائے جائیں۔

دریں اثنا قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت پٹرولیم نے عرفان کھوکھر سمیت تمام ایل پی جی پروڈیوسرز اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدے داران کو منگل کو اسلام آباد میں طلب کر لیاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں