کراچی: نگراں حکومت نے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان بھر میں بھی اس کی قیمتوں میں 7 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین القوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے ہوا جس کے بعد مقامی گیس کی کمپنیوں نے کی فی کلو قیمت میں سات روپے فی کلو کے فوری اضافے کا اعلان کیا۔
اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 133 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 86 روپے گھریلو اور 329روپے میں کمرشل سلنڈر بھرا جائے گا علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کی جانب سے فی میٹرک ٹن میں بھی 7ہزار 2 سو 49 روپے کا اضافے کا اعلان کیا گیا۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ اوگرہ نے نوٹیفیکیشن قمیتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے نئے ریٹ کا اطلاق 3 جولائی سے شروع ہوا۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں ایل پی جی کی قیمت میں 76روپے فی کلو، 232.50روپے گھریلو سلنڈر کی قیمتیں اوپر گئیں جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 895 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن ایل پی جی کے پیداواری پلانٹ کی بندش پر احتجاج کرتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ سے اب 7 سے 8 ہزار میٹرک ٹن گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مقامی سطح پر نصب کیے جانے پلانٹ سے پیداوار کر کے سپلائی بحال کی جائے۔
دوسری جانب ایل پی جی استعمال کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کا نے قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹی فکیشن واپس لے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافے کر دیں گے جس کا بوجھ براہ راست غریب عوام پر پڑے گا۔