اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں تبادلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کی تقرریاں تبادلے کیے گئے ہیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ایڈجوٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلے

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی کو جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو جی ایچ کیو میں انجینئر ان چیف مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کمانڈر گوجرانوالہ کور تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں