12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں آرمی چیف جنرل منوج مکند نرواندے کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو بھارت کا نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے وہ اپریل کے آخر میں عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منوج پانڈے بھارت کے 29ویں آرمی چیف ہوں گے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نراونے 30 اپریل کوریٹائرہوجائیں گے۔

جنرل منوج پانڈےکا تعلق بھارتی آرمی کی انجینیئرنگ کور سے ہے اور وہ انجینیئرنگ کور سے آرمی چیف مقرر ہونے والے پہلے افسر ہیں۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے سابق طالب علم لیفٹیننٹ جنرل پانڈے کو دسمبر 1982 میں بامبے سیپرز میں کمیشن دیا گیا تھا جو کور آف انجینئرز کی رجمنٹ میں سے ایک تھی۔

انہیں شمال مشرق میں پہاڑی بریگیڈ اور ایک کور کا بریگیڈ مقرر کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں