تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، کور کمانڈرز کی تبدیلیوں کے ساتھ انٹر سروسز انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر جنرل کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

حساس ادارے کے نئے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم تعینات کیے گئے ہیں، ان کا تعلق پنجاب رجمنٹ اور 78 ویں پی ایم اے لانگ کورس سے ہے۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کور کمانڈر کراچی تعینات تھے، وہ کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے کرم ایجنسی ہنگو میں بریگیڈ کمانڈ بھی کی، وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز یو کے سے فارغ التحصیل ہیں، انھوں نے ایشیا پیسفک سینٹر برائے سیکیورٹی اسٹڈیز ہونولولو سے ڈگری لی۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کا آبائی علاقہ موہرا شیخاں کونٹریالہ، گوجر خان، راولپنڈی ہے۔ ان کے پیش رو آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا، لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کور کمانڈر کراچی تعینات کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر این ڈی یو، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پاک فوج کے ایجوڈنٹ جنرل مقرر کر دیے گئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -