اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کورنگی میں لکھنؤ سوسائٹی کے دفترپرچھاپہ، ریکارڈ ضبط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے کورنگی میں قائم لکھنؤ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کرسوسائٹی کاریکارڈ اورکمپیوٹرقبضےمیں لے کر دفتر کو سربمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں بدعنوانیوں کی شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی میں قائم لکھنؤ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر وہاں موجود عملے سے پوچھ گچھ کی۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم نے دفتر میں موجود سوسائٹی کا ریکارڈ اور کمپیوٹر قبضےمیں لے کر اسے سیل کردیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سوسائٹی میں چائنا کٹنگ کرکے شادی ہالز بنائے گئے اوربڑے پیمانے پرملی بھگت سے بڑے پلاٹوں کو چھوٹا کرکے فروخت کیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ سوسائٹی ممبران کے فنڈز میں بھی خوردبرد کا الزام ہے، قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کی چھان بین کرکے انکوائری مکمل ہونے کے بعد ملوث افراد کیخلاف کارروائی سخت کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں