اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

لکی مروت : پولیس تھانہ پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ پسپا کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لکی مروت: پولیس نے تھانہ درہ پیزو پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ پسپا کردیا تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت پولیس نے تھانہ درہ پیزو پر دہشت گرد فتنہ الخوارخ کا حملہ ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کوبھاگنے پرمجبورکردیا۔

ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانہ درہ پیزو پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا لیکن پولیس جوانوں نے جوان مردی اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ پولیس جوان پہلے سے الرٹ تھے اور بروقت کاروائی سے فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کردئیے تاہم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق نے پولیس جوانون کی بروقت حملہ ناکام بنانے اور بہترین جوابی کاروائی پر شاباش دی۔

یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں پولیس تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے تھے۔

ڈی پی او محمد جواد نے کہا تھا کہ پولیس کی فوری کارروائی پردہشت گرد تاریکی میں فرار ہوگئے، الرٹ پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کو بھانپ لیا تھا۔

محمد جواد کا کہنا تھا کہ پولیس نےدہشت گردوں کومورچہ زن ہونےکاموقع ہی نہیں دیا، دونوں مقامات پردہشت گردوں کی فائرنگ سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں