پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سڑک پار کرنے والوں کے لیے جھلملاتی زیبرا کراسنگ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں سڑک پار کرنا آسان ہوگیا، سڑک پر جھلملاتی زیبرا کراسنگ نصب کردی گئیں جس سے لوگوں کے پیدل سفر کرنے میں مزید آسانی پیدا ہوگئی۔

مشرقی چین کے شہر سوچو میں نصب کی جانے والی یہ زیبرا کراسنگ اپنی نوعیت کی انوکھی اختراع ہے جو جلتے بجھتے ہوئے پیدل چلنے والوں کی آسانی کا سبب بن رہی ہیں۔

روشنیوں والی زیبرا کراسنگ روز شام 6 بجے کے بعد کام کرنا شروع کردیتی ہے، جب سگنل کا رنگ سرخ ہوتا ہے تو یہ کراسنگ سبز ہوجاتی ہے جس کا مطلب ہے کہ اب پیدل چلنے والے سڑک پار کرسکتے ہیں۔

اسی طرح سبز سگنل پر یہ کراسنگ سرخ ہو کر پیدل چلنے والوں کو رکنے کا اشارہ دیتی ہے۔

یہ زیبرا کراسنگ دھند، برفباری اور بارش کے دوران پیدل چلنے والوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور حکام کو امید ہے کہ اس سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں