تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سال 2020 میں کتنی بار سورج اور چاند کو گرہن لگے گا؟

ماہرین فلکیات نے بتایا ہے کہ سال 2020 میں 2چاند گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10اور 11جنوری کی درمیا نی شب اور دوسرا چاند گرہن 5اور 6جون کی درمیانی شب ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال سورج اور چاند کو گرہن لگنے کے نظارے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے اپنے مقامی وقت کے مطابق دیکھے جاسکیں گے۔

سال 2020 کا پہلا سورج گرہن

سال 2020 کا پہلا چاند گرہن جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ہوگا، پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق چاند کو گرہن لگنے کا عمل کے مطابق دس بج کر 8 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مکمل گرہن 12 بج کر 10 منٹ پر لگے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن کا عمل رات 2 بج کر گیارہ منٹ پر ختم ہوجائے گا۔ سال کے پہلے چاند گرہن کے نظارے کو دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ ا س قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا۔ طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام بھی دیا تھا۔

چاند گرہن کیا ہے؟

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند گرہن کی اقسام

مکمل چاند گرہن

جزوی چاند گرہن

چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

چاند اور زمین کا سایہ سورج کے درمیان میں سال میں دوبار آتا ہے اور اس کا سایہ ایک دوسرے پر پڑتا ہے، چاند پر سایہ پڑتا ہے تو چاند گرہن اور سورج پر پڑتا ہے تو زمین پر سورج گرہن دکھائی دیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -