تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان نے جدیدایئرڈیفنس سسٹم ایل وائی 80 دفاعی نظام میں شامل کرلیا

راولپنڈی: پاک فوج نے دفاعی صلاحیت میں ایک اور پیش رفت کرتے ہوئے جدید نوعیت کا ایئرڈیفنس سسٹم ایل وائی 80 سسٹم دفاعی نظام میں شامل کرلیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج بروز اتوار ایک بروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوص آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

تقریب میں جدید ایئرڈیفنس سسٹم ایل وائی 80سسٹم کو پاک فوج کا حصہ بنایا گیا ہے‘ یہ نظام ہدف کو تلاش کرکے درست نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتاہے۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےچین سے حاصل کئے گئے ایل وائی 80سسٹم کی شمولیت سے پاکستان کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں بھی مزید اضاگہ ہوگیاہے۔ میڈیم ایلٹی ٹیوڈڈیفنس سسٹم طویل فاصلے کے اہداف کو تلاش کرکے درست نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔

پاک فوج کی خدمات کا اعتراف

یاد رہے کہ کچھ دن قبل امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی ملاقات میں پاک فوج صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستانی فوج نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے جب کہ قطر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی عوام نے اپنا بھر پور حصہ ڈالا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کوخصوصی اہمیت دیتی ہے کیوں کہ پاک قطر دفاعی تعاون میں وسعت سے خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے بھارت کے جنگی جنون کے سبب اپنے دفاع کو اپ ڈیٹ رکھنا بے حد ضرور ہے ۔ رواں سال بھارت نے سالانہ بجٹ کے موقع پر اپنے دفاعی بجٹ میں ایک سو اکسٹھ ارب اضافے کا اعلان کیا تھا اورکہا کہ بھارت کا دفاعی بجٹ بڑھ کرستائیس سو اکتالیس ارب روپے ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -