جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم ’جمیل بلوچ‘ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: رینجرز اور پولیس نے لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم ’جمیل بلوچ‘ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم جمیل احمد عرف جمیل بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سم برآمد ہوا، ملزم  نے سعید آباد کے رہائشی کو فون کر کے ڈرایا دھمکایا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے مکان کی تعمیر کے سلسلے میں بھتہ طلب کیا تھا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ سعید آباد میں درج ہے، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں