کراچی : بیس سے زائد شہریوں کو قتل کرنے والے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد عامر عرف موٹا کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی میں رینجرز اورپولیس نے صدر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشتگردعامرعرف موٹا کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم کوسٹ گارڈ کے سپاہی بلال کی شہادت ، لسانی بنیادوں پرقتل، پولیس مقابلوں،بھتہ خوری،منشیات فروشی میں ملوث تھا
دوران ڈکیتی ملزم نےمتعدد افراد کو ہلاک اورزخمی بھی کیا تاہم ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ملزم2011میں گینگ وار کمانڈرساجد گو لیمارگروپ اور 2021میں کمانڈر جمیل چھانگا گروپ میں شامل ہوا جبکہ ملزم ساتھیوں کےہمراہ 20سےزائدشہر یوں کےقتل میں ملوث ہے۔
شہریوں کواغواکےبعدقتل کرکےلاشیں مختلف علاقوں پھینک دی جاتی تھیں،ملزم نےمخالف گروپس کے12سےزائد افرادکواغواکےبعدقتل کیا۔
ملزم نے 9ستمبر 2023کوکوسٹ گارڈکےسپاہی بلال کوشہید کیا، ملزم ساتھی جنیدبلوچ کے ساتھ سینماکےقریب لوٹ مارکررہاتھا کہ کوسٹ گارڈ کےسپاہی محمد بلال نے مزاحمت کی تو فائرنگ کردی۔
ملزم کا ساتھی جنید بلوچ پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے جبکہ پریڈی، پاک کالونی کے علاوہ مختلف تھانوں میں مقدمات ہیں، جس پر ملزم کو پولیس کے حوالےکردیا ہے۔