پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

کراچی : لیاری میں ٹارگٹڈ کارروائی، گینگ وار کے7 کارندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران گینگ وار کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی فورسز کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایکشن جاری ہے، لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے سات کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

کارروائی میرا ناکہ، پھول پتی لین اور دبئی چوک پر کی گئی۔

زرائع کے مطابق کارروائی گینگ وار کے کمانڈر آغا شوکت کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، لیاری میں ہی منشیات کیخلاف احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا۔

ایف بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے چھاپہ مار کے دو افراد کو گرفتار کیا، ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، کارروائی زیرِحراست سیاسی کارکن فرحان کی نشاندہی پر کی گئی۔

دوسری جانب لانڈھی میں شہریوں سے لوٹ مارکرنے والے ملزم کو پکڑ لیا، پولیس کے مطابق ملزم کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں شہریوں نے پکڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں