تازہ ترین

یوکرین روس جنگ، فرانسیسی صدر چین سے ’مدد‘ لینے جائیں گے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے تاکہ یوکرین پر روس کے حملے کو ختم کرنے میں چینی حکومت کی مدد حاصل کی جا سکے۔

ایمانوئل میکرون کا یہ اعلان چین کی جانب سے 12 نکاتی پوزیشن پیپر شائع کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک سال سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے جنگ بندی اور "سیاسی تصفیہ” کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

میکرون نے پیرس میں زرعی شو کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپریل کے شروع میں چین کا دورہ کریں گے۔

فرانسیسی رہنما نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ چین امن کی کوششوں میں شامل ہو رہا ہے یہ ایک اچھی بات ہے امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب روسی جارحیت روک دی جائے، فوجیں واپس بلائی جائیں، اور یوکرین اور اس کے عوام کی علاقائی خودمختاری کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کو روس پر دباؤ ڈالنے میں ہماری مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ کبھی کیمیائی یا جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے اور یہ کہ وہ بات چیت کے لیے پیشگی شرط کے طور پر اپنی جارحیت کو روکے۔

بیجنگ نے تنازعہ پر خود کو ایک غیر جانبدار فریق کے طور پر رکھنے کی کوشش کی ہے، یہاں تک کہ اس نے روس کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھے ہیں اور ہندوستان میں جی 20 کے اجلاس میں جنگ کی مذمت کرنے والے مشترکہ بیان کو روکنے میں مدد کی ہے۔

Comments

- Advertisement -