The news is by your side.

Advertisement

مددگار 15 کی ملیر میں کارورائی، ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب

کراچی : پولیس 15 مددگار نے ملیر ہالٹ پر رہائشی عمارت سے ہاتھ پیر بندھا شخص بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے مددگار 15 یونٹ نے کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر کارروائی کرکے ہاتھ پیر باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کو بازیاب کرالیا۔

متاثرہ شخص کو ہاتھ پیر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص موٹرسائیکل لفٹر ہے، جسے موٹرسائیکل کی چوری کے دوران رنگے ہاتھوں شہریوں نے پکڑا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری متاثرہ شخص کو ملیر ہالٹ جناح ویو اپارٹمنٹ تک لایا اور سبق سکھانے کےلیے گھر پر لاکر باندھا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

مددگار 15 کے مطابق انہیں واقعے کا علم اس وقت ہوا جب پڑوسی نے فون پر گھر میں کسی شخص کی چیخ پکار سنی۔ رپورٹ کے مطابق 15 یونٹ نے ملزم اور متاثرہ شخص کو الفلاح پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں