تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مادھوری ڈکشٹ نے ماہانہ لاکھوں روپے کرائے پر گھر لے لیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ممبئی میں ماہانہ لاکھوں روپے کرائے پر گھر لے لیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ حال ہی میں اپنے شوہر شری رام نینے کے ہمراہ ایک نئے گھر منتقل ہو گئی ہیں۔ یہ گھر اداکارہ نے ممبئی کے پوش علاقے وورلی میں کرائے پر لیا ہے۔

لیز پر لیے گئے اس گھر کا ماہانہ کرایہ 12 لاکھ روپے ہے۔ گھر کثیر المنزلہ عمارت کی 29ویں منزل پر ہے اور اس کا کارپیٹ ایریا 5500 اسکوائر فٹ ہے۔

گھر کا ڈزائن تیار کرنے والی اپوروا شراف کا کہنا ہے کہ مادھوری ڈکشٹ اپنی پسند کے مطابق گھر تیار دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ 29ویں منزل پر واقع گھر میں رات کے وقت نیچے چمکتے شہر اور دن کے وقت ہر سمت سے کافی روشنی پھیلنے کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -