تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بیٹی سے زیادتی کے ملزم کی رہائی پر باپ کا انتہائی اقدام

بھارت میں ایک شخص نے بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کی جیل سے رہائی کے بعد دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر ودیشا میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی زیادتی اور متاثرہ لڑکی کی خودکشی کرنے کے واقعے کے دو ماہ بعد اپنی زندگی بھی ختم کر ڈالی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 25 مئی کو متاثرہ لڑکی نے چھ افراد پر ذیادتی کا الزام عائد کرنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان میں سے ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، جس کی شناخت سدیپ ڈھاک کے نام سے کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق دو ماہ بعد ملزم کو عدالتی احکامات پر جیل سے رہا کردیا گیا، جس سے متاثرہ لڑکی کا والد بہت دلبرداشتہ تھا، ملزم سدیپ ڈھاک کی رہائی کے بعد لڑکی کے والد نے بھی خودکشی کرلی۔

واقعے کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے تحقیقات کا حکم دیا ہے، جس کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل واقعہ کی تحقیقات کرے گا اور تین دن میں رپورٹ پیش کرے گا۔ جس کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی والد کی موت کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور متعلقہ تھانے کے انچارج اور ہیڈ کانسٹیبل کو ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -