پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

مدیحہ امام کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے، مدیحہ امام نے بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر مو جی بسر سے شادی کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچیں، جہاں اس جوڑے کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں، جو وائرل ہوگئیں۔

اپنے ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام نے گلابی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر مو جی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس نظر آئے۔

- Advertisement -

مدیحہ امام کے شوہر مو جی بسر نے ولیمے کی تقریب میں ڈانس بھی کیا، جس کی ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017ء میں اپنے بالی ووڈ کیریئر مقبول فلموں ’دی سک‘ اور ’لکا چھپی‘ میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

یکم مئی 2023ء کو اداکارہ مدیحہ امام نے موجی بسر سے شادی کی تھی تاہم اس جوڑے نے روایتی طریقے سے شادی کے فوراً بعد استقبالیہ نہیں دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں