جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

مدینہ ائیرپورٹ معیاری خدمات فراہم کرنے میں سرفہرست

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: ملکی و غیرملکی مسافروں نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں قائم محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ کو بہترین ہوائی اڈہ قرار دےدیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں قائم ائیرپورٹ کو مسلسل تیسری بار بہترین ایئرپورٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق سول ایوی ایشن کی جانب سے سروے کیا گیا جس میں مسافروں کی رائے اور ووٹنگ کے بعد سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس کی درجہ بندی کی گئی۔

- Advertisement -

مسافروں نے معیاری خدمات اور دیگر سہولیات کو دیکھتے ہوئے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بہترین ائیرپورٹ قرار دیا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سالانہ 80 لاکھ مسافروں کی آمد ورفت ہوتی ہے۔

ائیرپورٹ پر مسجد تعمیر کی گئی جہاں بیک وقت 2 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ خصوصی مسافروں کے لیے علیحدہ ٹریک اور دیگر انتظامات بھی موجود ہیں۔

یہاں مسافروں کی خدمت کے لیے 94 کاؤنٹرز ہیں جن میں سے 24 کاؤنٹر سیلف سروس کے جبکہ 6 پر ڈیجیٹل اسکینگ مشینیں موجود ہیں جو مسافروں کے سفری دستاویز کو خودکارطریقے سے اسکین کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں