جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

حیدرآباد: مدرسے کے طالب علم پر تشدد کرنے والا معلم پولیس اہلکار نکلا، مقدمہ درج، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: سندھ پولیس نے مدرسے کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد کرنے والے معلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اُسے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے معصوم شاہ کالونی میں قائم ایک مدرسہ کے طالب پر معلم کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس پی حیدرآباد سے کو تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معلم شبیر احمد ولد غلام حسین کو گرفتار کیا، تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ مدرسے کا استاد پولیس کانسٹیبل بھی ہے۔

- Advertisement -

ایس ایچ او کینٹ تھانے کے مطابق شبیر احمد کو گرفتار  کر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم مدرسے میں پڑھانے کی پارٹ ٹائم ملازمت کرتا ہے۔ طالب علم کے والد کی شکایت پر شبیر احمد کو نوکری سے بھی معطل کردیا گیا اور اب اُس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل                                                                

قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ معلوم مدرسے کے طالب علموں پر پائپ سے تشدد کررہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے معلم کو روکنے کی کوشش کی تو اُس نے بجائے بات کو سمجھنے کے الٹا اپنے ظلم کا دفاع کیا اور کہا کہ ’ہم بھی ایسے ہی پڑھے ہیں اور ان بچوں کے والدین کو مار پیٹ کا علم ہے‘۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معلم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ ’صوبائی حکومت بچوں پر کسی بھی صورت تشدد برداشت نہیں کرے گی‘۔

https://www.facebook.com/arystories/videos/589238964823659/

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں