ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

نوڈلز سے بنے جوتوں کی قیمت آپ کو چونکا دے گی

اشتہار

حیرت انگیز

نوڈلز کھانےمیں تو بہت مزیدار ہوتے ہیں مگر اب ایک ڈیزائنر نے اُن کے جوتے تیار کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوڈلز کے بنے جوتے کی تصویر وائرل ہوئی جو خواتین کے لیے بنایا گیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’نوڈلز کو جمع کر کے سینڈل کی شبہیہ تیار کی گئی‘۔

ایک روز قبل  پوسٹ ہونے والی تصاویر اچانک صارفین کی نظر میں آئی اور چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں وائرل ہوگئی جس پر لوگوں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اب تک اس تصویر کو لاکھوں لائیکس اور کمنٹس مل چکے جن میں سے چند صارفین نے آرٹسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ کھانے کی چیزوں کو جوتے بنانے میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

اسی طرح دیگر صارفین نے کہا کہ وہ اس جوتے کو پہننے سے زیادہ کھانے کو ترجیح دیں گے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ جوتے دیکھ کر مجھے بھوک لگنا شروع ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ کوئی معمولی جوتا نہیں بلکہ لگژری ہے جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق 1 ہزار ڈالر مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں