تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون کا سایہ جسم سے الگ کیسے ہوا؟ بچے خوفناک ویڈیو نہ دیکھیں

دنیا بھر میں لوگ دوسروں کو حیران یا مرعوب کرنے اور خود کو منفرد ثابت کرنے کیلئے جو نت نئے انداز اختیار کرتے ہیں ان میں جادوگری یا ہاتھ کی صفائی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

دوسروں کو حیران کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، جادو بھی ان میں سے ایک ہے، اور ایسے مناظر دیکھنے والے کو شش و پنج میں مبتلا کردیتے ہے کہ اسے جادو کہا جائے یا پھر ہاتھ کی صفائی؟

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو نے دھوم مچائی ہوئی ہے اس وائرل ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین کے دماغ بھی چکرا گئے ہیں کہ یہ کیا تھا؟

ویسے تو دنیا بھر میں بے شمار نامی گرامی اور عالمی شہرت یافتہ جادوگر موجود ہیں جن میں کرس اینجل، جیف میک برائیڈ، سیگ فرائیڈ اور رائے، ہیری ہوڈینی، ڈیرن براؤن ڈیوڈ بلین اور دیگر شامل ہیں۔

حال ہی میں جادوگروں کو سوشل میڈیا پر مختلف پلیٹ فارمز پر دیکھا گیا ہے جہاں انہوں نے اپنے پیچز بنا رکھے ہیں اور کے فالوورز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔

ایسے ہی ایک جادوگر نے سوشل میڈیا پر اپنی وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک خاتون کو سامنے کھڑا کرکے کرتب دکھاتا ہے، اس منظر کو دیکھنے والوں کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جادوگر پہلے اپنے ہاتھ سے خاتون کے ہاتھ کی انگلیوں کا سرا پکڑتا ہے اور چند لمحوں بعد جب سامنے کھڑی خاتون اپنے ہاتھ پیچھے کرتی ہے تو ہاتھ کا سایہ کچھ دیر وہیں موجود رہتا ہے جو واقعی حیرت زدہ کرنے والا عمل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور شیئر بھی کیا، انہوں نے ویڈیو کے حوالے سے کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

Comments

- Advertisement -