اشتہار

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ کے صوبے نیگدے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی بت بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکیہ کے نائب وزیراعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں کسی بھی نقصان کا اندازہ لگانے کیلیے موقع پر موجود ہیں، اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے دعا کی کہ خدا ہمارے ملک اور ہماری قوم کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل ترکیہ اور شام میں 7.7 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی۔ اب تک تقریباً 50 ہزار افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں