بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا بھونسلے نامی 16 سالہ نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسٹار بن گئی۔
بھارت میں مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کمبھ میلہ بھارت میں ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔
مہا کمبھ کا میلا معمول سے بڑا اور خاص اجتماع ہوتا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی تہوار سمجھا جاتا ہے، اس میلے سے کئی ایک ایسے کردار اور کہانیاں اکثر سامنے آتے ہیں جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، ان ہی میں سے ایک کردار اِس بار میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی ہے۔
View this post on Instagram
میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔
View this post on Instagram
اب نوجوان مونالیزا اپنی پہلی فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہے، تاہم مونا کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شاندار شرکت کی۔
View this post on Instagram
اس موقع پر مونا لیزا نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا، ساتھ ہی وہ اس ایونٹ میں خوبصورت انداز میں الگ تھلگ نظر آرہی ہیں۔
مونالیزا نے 14 فروری 2025 کو کوزی کوڈ کیرالہ کے لیے اپنی پہلی پرواز کی، انہوں نے اپنی پہلی پرواز کی جذباتی ویڈیو شیئر بھی کی تھی جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں مونا نے لکھا کہ ’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں‘ کلپ میں مونا کو اپنے والد سے گلے لگتے دیکھا گیا اور وہ بظاہر جذباتی دکھائی دے رہی تھیں۔