پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بھارت میں کمبھ میلے کا آغاز، لاکھوں یاتری ڈبکی لگانے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دریائے گنگا، جمنا اور قدیم سرسوتی کے سنگم پر واقع الہٰ آباد میں آج سے کمبھ میلے کا آغاز ہوگیا، اس میلے کو ہندوؤں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہندو عقائد کے مطابق ہندو گنگا جمنا سروستی دریاؤں کے سنگم پر ڈبکی لگا کر اپنے گناہ معاف کراتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کمبھ میلے کے آغاز پر 50 لاکھ ہندو یاتریوں نے دریا میں ڈبکی لگائی۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میلے میں تقریباً 40 کروڑ افراد شرکت کریں گے، اسے دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ضمن میں 12 سال بعد منعقد ہونے والے کمبھ کے میلے کو 4 ہزار ہیکٹر پر سجایا گیا ہے، اس کا سلسلہ اگلے ماہ 26 فروری تک جاری رہے گا۔

کمبھ کے میلے کے حوالے سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے ریاست اتر پردیش کو 2 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔

وزیرِ اعلیٰ اتر پردیش یوگی آدیتیہ ناتھ کے مطابق اس میلے کے لیے یہاں دنیا کا سب سے بڑا عارضی شہر بسایا گیا ہے، جس میں 50 لاکھ سے 1 کروڑ یاتریوں کی گنجائش موجود ہے۔

جشنِ ریختہ: دنیا کے سب سے بڑے اردو ادبی میلے کا انعقاد رواں ماہ دبئی میں ہوگا

واضح رہے کہ کمبھ کا میلا 12 سال بعد منعقد ہوتا ہے، ہندو یاتری اس موقع پر دریائے گنگا میں نہاتے ہیں۔ اُن کا ماننا ہے کہ اس سے ان کے گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں