اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب 2 شہروں کے نام بدل دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا کی حکومت نے جاتے جاتے مسلم شخصیات کے ناموں سے منسوب شہروں اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کردیے، مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ کی اودے ٹھاکرے کی زیر صدارت ریاستی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

کابینہ نے  اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرکے سمبھاجی نگر اور عثمان آباد شہر کا نام تبدیل کر کے دھارا شیو رکھنے کی منظوری دی ہے۔

- Advertisement -

یاد رہےکہ اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست اترپردیش میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی نے الہ آباد کا نام ‘پریاگ راج’ رکھ دیا تھا۔

اس کے علاوہ ناوی ممبئی ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، ناوی ممبئی کا نیا نام ڈی بی پاٹل ائیرپورٹ  ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ اودے ٹھاکرے نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفیٰ کا اعلان بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا ہے۔

مہاراشٹرا حکومت نے بھارتی سپریم کورٹ میں فلور ٹیسٹ پر حکم امتناع جاری کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے حکومتی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے اودے ٹھاکرے کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں