مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ پر لطیفہ سنانے کی وجہ سے بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین پر شیوسینا کے غنڈوں نے حملہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈٰن پر شیو سینا کے غنڈوں نے حملہ کردیا، انتہاپسندوں کو کنال کمرا کا لطیفہ برا لگ گیا تھا۔
انتہاپسندوں نے ممبئی کے کلب میں شو کے دوران گھس کر توڑ پھوڑ کی۔
کنال کمرا کو مارنے کی دھمکیاں دیں، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ نے بھی اسٹینڈ اپ کامیڈین کے احتساب کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے بھی کنال کمرا کے خلاف تفتیش شروع کردی، اس سے پہلے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر رہے ہیں اورجیل بھی جاچکے ہیں۔
بعدازان کامیڈین کنال کمرا نے وزیر اعلیٰ سے مہاراشٹرا سے معافی مانگ لی۔