ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر کام نہیں ملنا چاہیے، ماہ نور حیدر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہ نور حیدر کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام فالوورز دیکھ کر کام نہیں ملنا چاہیے۔

اداکارہ ماہ نور حیدر نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگر مجھے انڈسٹری میں کام کرنا ہے تو میرٹ پر ملنا چاہیے اس لیے نہیں ملنا چاہیے کہ میرے انسٹاگرام پر فالوورز زیادہ ہیں، میں ٹرینڈ کررہی ہوں یا پھر میری کوئی میم وائرل ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے کبھی بھی کوئی پروجیکٹ انسٹاگرام یا سوشل میڈیا کے ذریعے نہیں ملا ہے۔

- Advertisement -

ماہ نور حیدر نے کہا کہ آج تک میں نے جتنے بھی پروجیکٹ کیے ہیں وہ یا تو ڈائریکٹر، پروڈیوسر کو معلوم ہوتا تھا یا پھر برانڈ کو پتا ہوتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ابھی جو پروجیکٹ کررہی ہوں اس کی میٹنگ پر گئی تو مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ کتنا معاوضہ لیں گی۔ وہ کہنے لگے آپ بتائیں، میں نے ان سے کہا کہ آپ نے کوئی بجٹ ذہن میں رکھا ہوگا، بتانے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی پروجیکٹ ملنے کا یہی طریقہ ہونا چاہیے۔

بچپن سے متعلق ماہ نور حیدر نے بتایا کہ والد نے بڑی شفقت سے پرورش کی ہے کبھی ہمیں ڈانٹا نہیں، ہم نے بھی کوئی ایسی شرارت نہیں کی کہ ڈانٹ کھانی پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے کے لیے کوئی پابندی نہیں تھی، میں نے گھر سے کبھی یہ نہیں سنا کہ لوگ کیا کہیں گے، ہم دو بہنیں ہیں تو والد کہتے ہیں کہ میں نے آپ کو لڑکوں کی طرح چھوٹ دی ہے، ہم نے بھی اس کا کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں ماہ نور حیدر کا کہنا تھا کہ اگر جاننے والوں میں کسی کی بھی شادی میں کوئی مسئلہ آتا ہے تو وہ مجھے فون کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ میں انہیں علیحدہ ہونے کا مشورہ دوں گی لیکن میں ایسا نہیں کرتی اور منع کرتی ہوں کہ شوہر سے علیحدگی اختیار نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کی زندگی مختلف ہوتی ہے مجھے طلاق کے وقت گھر سے سپورٹ حاصل تھی لیکن ہر کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی محض 22 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، کالج کی پڑھائی ختم کرتے ہی انہوں نے شادی کرلی تھی۔

ماہ نور حیدر کا کہنا تھا کہ ان کا رشتہ 21 سال کی عمر میں طے ہوا اور 22 سال کی عمر میں رخصتی ہوئی، تاہم چار سال بعد ہی ان کی شادی طلاق پر 2020 میں ختم ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں