کینز فلم فیسٹیول میں بالآخر وہ لمحہ آہی گیا جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا جب ماہرہ خان نے ریڈ کارپٹ پر واک کر کے سب کے دل جیت لیے۔
ماہرہ خان کو کچھ عرصہ قبل میک اپ اینڈ ہیئر کیئر برانڈ لوریل پاکستان کی سفیر مقرر کیا جا چکا ہے اور وہ اسی حیثیت سے کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کر رہی ہیں۔
چند روز قبل ان کی کینز میں مختلف لمحات گزارتے ہوئے تصاویر سامنے آئی تھیں جس میں ان کے لباس اور فیشن نے سب کو بے حد متاثر کیا تھا۔
اب فیسٹیول کے مرکزی حصے یعنی ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران بھی ماہرہ کا خوبصورت انداز ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور ماہرہ نے اپنے پراعتماد انداز اور خوبصورت لباس کے انتخاب سے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
ماہرہ نے ریڈ کارپٹ پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ واک کی۔ واک کے دوران ماہرہ نے سیاہ رنگ کا خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔
فیسٹیول کے دوران ماہرہ نے سونم کپور سے بھی ملاقات کی جو ان سے ملنے کے لیے ویسے ہی بیتاب تھیں۔
کینز فلم فیسٹیول 19 مئی تک فرانس کے شہر کینز میں جاری رہے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔