ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’آپ کو دیکھ کر سانس نہیں لے پارہا‘ ماہرہ خان کی مداح کے ساتھ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی جذباتی مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں کراچی کے شاپنگ مال میں پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی جس میں ان کی ایک جھلک دیکھنے اور ان سے ملنے کے لیے مداح بڑی تعداد پہنچ گئی۔

اسی دوران عوام کے سمندر میں موجود شبیر نامی مداح نے ماہرہ کا ہاتھ تھام لیا۔

- Advertisement -

مداح کا ماہرہ خان سے کہنا تھا کہ میں آپ کا سب سے بڑا مداح ہوں مجھے یقین نہیں آرہا کہ آپ سے ملاقات ہوگئی ہے۔

جذباتی مداح کا کہنا تھا کہ میں آپ کو ایسے دیکھ کر سانس نہیں لے پارہا ہوں، میں آپ کا شبیر ہوں اور آپ میری ماہرہ ہیں۔

اداکارہ نے مداح کو گلے لگایا اور وہاں کھڑے لوگوں سے کہا کہ کوئی اس کو پانی پلادے۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور مداح اداکارہ کے رویے کی تعریف کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں