ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ماہرہ خان نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھا دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں بچہ فلسطینی جھنڈا لیے اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کو دیکھ رہا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کاش بمباری کے دوران میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا۔‘ ماہرہ خان نے اس پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاش کاش کاش۔۔‘

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف جہاں دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں وہیں پاکستانی فنکار بھی اس کی سخت الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز نامور اداکارہ ماورا حسین نے اپنے ٹوئٹ میں عالمی برادری کو خاموش رہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور اس کی انسانی حقوق کی تنظیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وہاں بچے مر رہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ نے لکھا کہ یہ انسانی جانوں کا معاملہ ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے، دنیا اس پر اتنی خاموش یا غیر جانبدار کیوں ہے؟

انہوں نے ایکس صارفین سے درخواست کی کہ آپ اس بارے میں جو کچھ دیکھیں اسے ری ٹوئٹ کریں اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں