بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے دنیا کی 20 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
خواتین کے فیشن کے حوالے سے جاری ہونے والے سب سے بڑے میگزین اسٹائل کریز کی جانب سے دنیا کی 52 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی جس میں ماہرہ خان 18ویں نمبر پر رہیں۔
فہرست میں دیپیکا پڈوکون، بیلا حدید، ایشوریا رائے، انجلینا جولی سمیت دیگر اداکاراؤں کے نام بھی شامل ہیں۔ اسٹائل کریز کی فہرست کے مطابق فہرست میں عالمی مقابلہ جیتنے والی ملکہ حسن زوزی بنی تونزی اول نمبر پر رہیں۔
میگزین کی رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں، انہوں نے 2006 سے بطور وی جے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر ڈرامہ انڈسٹری میں جگہ بنائی، بعد ازاں انہوں نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: تنقید کے بعد میرا کا ماہرہ خان سے آمنا سامنا، ویڈیو سامنے آگئی
یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے پاکستان اسکرین نیشنل ایوارڈز میں اداکارہ ماہرہ خان کو بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔