جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ماہرہ خان کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر برس پڑیں۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ روز ویڈیو پیغام میں تصدیق کی تھی کہ ان میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ یہ ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل دو مہینے رہے ہیں لیکن میرے پاس ایک بہترین میڈیکل ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جنوری میں لندن میں میرے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی اور اس وقت خیال کیا گیا تھا یہ کینسر نہیں ہے تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اس لیے میری میڈیکل ٹیم نے مشورہ دیا کیموتھراپی کا کورس کرنا چاہیے ابھی کینسر کے علاج کے ابتدائی مراحل میں ہوں، میں ٹھیک ہوں اور ہر دن مضبوط ہورہی ہوں۔

شاہی محل کے مطابق کینسر کی نوعیت نہیں بتائی گئی اور شہزادی جلد مکمل صحت یاب ہوجائیں گی۔

تاہم اب اداکارہ ماہرہ خان نے کیٹ مڈلٹن سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ لوگ کس طرح ایک جگہ بیٹھ کر عوامی شخصیات کے بارے میں گھٹیا اور فضول قسم کی باتیں لکھ لیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو اپنے ہی مضحکہ خیز سازشی نظریوں اور بےمعنی باتوں پر یقین کرکے اپنا پورا دن ضائع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کے لیے زندگی اہم ہے لیکن سب کو اپنی زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا بھی رہتا ہے، اسی لیے ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کریں کیونکہ ہم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ دوسرا انسان اپنی زندگی کس طرح گزار رہا ہے۔

ماہرہ خان

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں