عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ 15 سال قبل آفر ہوئی تھی۔
اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ایک دوست کی شادی میں شرکت کے لیے ممبئی میں موجود تھی جب انہیں سنجے لیلا بھنسالی نے ’ہیرا منڈی‘ آفر کی تھی۔
ماہرہ خان نے کہا کہ ان کی دوست اپنی شادی کا جوڑا پسند کرنے کے لیے رضوان بیگ اور معین بیگ ڈیزائنر کے پاس موجود تھیں جب وہ ایک پاکستانی اداکارہ کی تلاش سے متعلق بات کررہے تھے۔
ماہرہ کے مطابق ان کی دوست رضوان بیگ کو انہیں کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا جو اس وقت بطور وی جے ٹی وی پر کام کررہی تھیں۔
اداکارہ کے مطابق ان کی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے ملاقات کروائی گئی اور انہوں نے ہیرا منڈی میں انہیں کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے اس کے بعد تاج کا واقعہ پیش آیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے جبکہ سجے لیلیٰ بھنسالی اس وقت رنبیر کپور اور سونم کپور کی ڈیبیو فلم ’سانوریا‘ میں مصروف تھے۔
واضح رہے کہ آٹھ قسطوں پر مشتمل ’ہیرا منڈی دی ڈائمنڈ بازار‘ میں ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈھا، شرمین سیگل، منیشا کوئرالہ، سوناکشی سنہا، سنجیدہ شیخ، نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی۔