تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جھاڑو، پَوچھا، کھانا! ماہرہ خان کو زیادہ اچھا اور مشکل کیا لگتا ہے؟

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے سوالات پر اپنے حوالے سے بہت ساری وہ بات بتا دیں جنہیں اس سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

ماہرہ خان نے کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ان دنوں خود کو گھر میں محدود کیا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں۔

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ ایک سیشن کیا جس میں صارفین نے اُن سے نجی زندگی اور مستقبل کے بارے میں بہت سارے سوالات بھی کیے۔

ایک صارف نے ماہرہ سے پوچھا کیا اگر آپ کو سوتے ہوئے بولنے کا موقع ملے تو کیا بات کریں گی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان سفر کے دوران کیا چیزیں‌ اپنے ساتھ رکھتی ہیں؟

ماہرہ خان نے بتایا کہ ’میں سوتے ہوئے اکثر باتیں کرتی ہوں جن سے اذلان بہت محظوظ ہوتا ہے اور پھر جب میں سو کر اٹھتی ہوں تو وہ ساری باتیں مجھے بتاتا ہے‘۔

ایک اور صارف نے ماہرہ خان سے پوچھا کیا ہم مل سکتے ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ ’نہیں بھائی، کوئی کسی سے نہیں مل سکتا، گھر میں رہیں ، گھر میں ہی قیام کریں‘۔

ایک صارف نے ماہرہ کے سامنے جھاڑو، پَوچھا، کھانا پکانا تین کام رکھے اور پوچھا کہ ان میں سے زیادہ مشکل کیا لگتا ہے۔ ادکارہ نے جواب دیا کہ میں پونچھا اور کھانے بنانے میں مہارت رکھتی ہوں مگر  میرے خیال میں صفائی (ڈسٹنگ) مشکل ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں