عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی رفع میں ننھے مظلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کردی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ ماہرہ خان نے رفع میں اسرائیلی بمباری اور ننھے مطلوم فلسطینی بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم سے متعلق عالمی برادری سے پیل کررہا ہے۔
ویڈیو میں فلسطینی بچہ کہتا ہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے مظلوم مسلمان اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنائے جارہے ہیں، ہمارے سروں پر بم برسائے جارہے ہیں جبکہ 6 ماہ کی قلیل مدت کے دوران قابض افواج نے 13 ہزار سے زائد معصوم بچے شہید کردیئے ہیں۔
ایک انسٹااسٹوری کی ویڈیو اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ اسرائیل کو اسکے قریبی دوست بھی رفع میں حملے کرنے سے منع کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد اداکار بھی اسرائیلی مظالم پر آواز بلند کرچکے ہیں۔