تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں‘

کراچی: کرونا سے متاثر ہونے والی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے نام خصوصی پیغام جاری کردیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل ماہرہ خان نے اپنی 36ویں سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ قرنطینہ میں منائی، اُن کو مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے مبارک باد کے پیغامات بھیجے اور ساتھ میں جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

ماہرہ خان نے ساتھیوں اور مداحوں کی جانب سے آنے والے مبارک باد کے پیغامات میں سے مخصوص پیغامات کو انسٹاگرام اسٹوریز پر بھی شیئر کیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مداحوں کے نام ایک پیغام اسٹوری کے ذریعے جاری کیا۔

اپنے خصوصی پیغام میں ماہرہ نے لکھا کہ ’میں کوشش کروں گی کہ سالگرہ پر موصول ہونے والے تمام محبت بھرے پیغامات کا جواب دے سکوں، جو مجھے ای میل، ویڈیو کی صورت میں ملے ہیں‘۔

انہوں نے اپنی طبیعت کے حوالے سے مداحوں کا آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمد اللہ میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے اور میں صحت یابی کی طرف جارہی ہوں، یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے‘۔

اس کے ساتھ ماہرہ نے لکھا کہ ’اب میرے دل میں کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے‘۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’کرونا کے دوران میں نے آپ سب کا بے حد پیار محسوس کیا، میں بھی آپ سب سے بہت محبت کرتی ہوں‘۔

Comments

- Advertisement -