پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فردوس جمال کے متنازعہ تبصرے پر خاموشی توڑ دی۔
ماہرہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ ہیں، اداکارہ تقریباً 2 دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ فلمیں، ڈرامے اور لائیو شوز کر چکی ہیں اس دوران انہیں انہیں کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ان سب کے باوجود انہوں نے کبھی بھی غلط انداز میں جواب نہیں دیا۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان ایک ادبی میلے میں بطور مہمان شرکت کہ، جہاں ان سے ریپڈ فائر راؤنڈ میں سوالات کیے گئے اور انہوں نے عمران خان، شاہ رخ خان اور ہمایوں سعید جیسے بڑے ناموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
میری نظر میں ماہرہ خان خوبصورت نہیں، بوڑھی عورت ہیں: فردوس جمال
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ماہرہ خان سے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکارہ نے محتاط انداز اپنایا اور کچھ دیر کیلئے خاموش ہوگئیں۔
View this post on Instagram
وسیم بادامی نے ماہرہ سے سوال کیا کہ فردوس جمال کے بارے میں ایک جملہ کہیں جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں فردوس جمال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں کیونکہ میں انہیں جانتی نہیں ہیں۔
ایک لمحے کے خاموشی کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے دوبارہ یہی کہا کہ میں اس حوالے سے رائے نہیں دے سکتیں کیونکہ فردوس جمال بے شک بڑے اداکار ہیں لیکن میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتی۔
واضح رہے کہ فردوس جمال ماہرہ خان کے خلاف کئی بار عمر اور اداکاری سے متعلق تنقیدی تبصرے کر چکے ہیں جس کے نتیجے ایک نجی ٹی وی نے ان پر پابندی بھی عائد کی تھی۔