ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ماہرہ خان ول اسمتھ کے ساتھ ہالی وڈ ڈیبیو کیلیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی نامور سُپر اسٹار ماہرہ خان عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ ہالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ماہرہ خان بہت جلد فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’برلائنس‘ میں ول اسمتھ کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا طریقہ بتا دیا

اس متعلق اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ماہرہ خان کی اس فلم کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں مصنف مارکس ساکی کے ناول ’برلیئنس‘ کا پیراماؤنٹ ورژن بننے جا رہا ہے۔ ول اسمتھ اپنے پروڈکشن ہاؤس ’ویسٹ بروک اسٹوڈیوز‘ کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں