ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ ماہرہ خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کی مشہور ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا بھر میں مشہور ناروے کا ڈانس گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ ان دنوں پاکستان کے شہر کراچی میں موجود ہے جہاں وہ مختلف مقامات پر ڈانس کی ویڈیوز بنا رہا ہے۔

انسٹا گرام پر کوئیک اسٹائل اور ماہرہ خان نے اپنی مشترکہ پوسٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میوزک میں مشہور زمانہ گانا ’بتیاں بجائی رکھ دی وے‘ سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں گروپ کے ارکان ماہرہ خان کے گھر سے زبردستی چیزیں لے کر بھاگ رہے ہیں جبکہ اداکارہ ہاتھ میں جھاڑو لیے ان کے پیچھے دوڑ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

ویڈیو کے کیپشن میں کوئیک اسٹائل نے لکھا کہ ماہرہ خان نے ہمیں تحائف سے نوازا۔

اس دلچپسپ ویڈیو کو کچھ دیر قبل انسٹا گرام پر پوسٹ کیا گیا جسے اب تک 70 ہزار سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں